Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
IRAN-POLITICS-VOTE

فوٹو: اے ایف پی

ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے جس کے لیے تين امیدوار انتخابات سے قبل ہی دستبردار ہوگئے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں آج ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 7امیدوار میدان میں تھے تاہم تين امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اور عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوگا جبکہ دیگر دو امیدواروں میں محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی شامل ہیں۔

صدارتی انتخاب میں 5کروڑ 90لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایران میں صدر کا انتخاب براہِ راست عوام کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔ 18 برس یا اس سے زائد عمر کے شہری اپنا حق راہ دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube