Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اسرائیل کی پھر غزہ میں بمباری، 10فلسطینی زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آئی ڈی ایف

اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین اور سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں پھر سے بمباری کردی جس کے نتیجے میں 10فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں اقتتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں بعد ہی نفتالی بینٹ کی حکومت میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

القدس میں یہودیوں کی جانب سے فلسطينی علاقے ميں ريلی نکالی، جس کے بعد فلسطینیوں نے آتش گير مادے سے بھرے غبارے چھوڑے جس سے زرعی علاقے ميں آگ بھڑک اٹھی۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کےباعث انٹرنیشنل میڈیا ہاؤسز تباہ

فلسطينی اتھارٹی کا کہنا ہے اسرائيل نے ايک بار پھر عالمی قوانين اور سيز فائر معاہدے کیخلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ 21مئی کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر حماس کےخلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

یاد اسرائیل اور غزہ میں حماس کے درمیان جاری 12روزہ جھڑپوں میں 61 بچوں اور 36 خواتين سميت 213 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیل نے اس جھڑپ کے دوران غزہ میں قائم کئی میڈیا ہاؤسز کی بلڈنگ کو فضائی حملے میں تباہ کردیا تھا جس میں الجزیرہ، اے پی سمیت کئی ادارے شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube