Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

اسرائیلی پارلیمنٹ میں 9عرب خواتین وزراء کون ہیں؟

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: سماء ڈیجیٹل، فیسبک

اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار اتحاد سے تشکیل پانے والی حکومت 9 خواتین وزراء کو شامل کرلیا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تاریخ میں کسی بھی کابینہ میں پہلی بار 9 خواتین وزراء کو شامل کیا گیا، خواتین وزراء کے بارے میں تفصیلات جانیں تو یہ بات سامنے آئی کہ ان میں 5 خواتین عرب نژاد ہیں جن میں 3 کا تعلق عراق جبکہ 2 خواتین مراکش سے تعلق رکھتی ہیں۔

inkl - New Knesset FADC gets first briefing on Iran, intelligence - The  Jerusalem Post

اورنا باربیوائی

مذکورہ عرب نژاد خواتین میں 58 سالہ وزیر اقتصادیات اورنا باربیوائی شامل ہیں، جو اسرائیلی فوج میں پہلی خاتون ہیں جنہوں نے میجر جنرل کے عہدے تک ترقی پائی۔

اورنا کی والدہ نے عراق سے اور والد نے رومانیا سے اسرائیل ہجرت کی تھی۔ وائٹ اینڈ بلیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی اورنا 2019ء سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے سماجیات میں گریجویشن اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

Israeli press review: Ayelet Shaked attempts to seize the far right |  Middle East Eye

ایلت شیکد

اسی طرح عراقی نژاد خواتین وزراء میں 45 سالہ ایلت شیکد بھی ہیں۔ نئی حکومت میں وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہونے والی ایلت کے والد گزشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں عراق سے ایران کے راستے اسرائیل ہجرت کرگئے تھے۔ ایلت نے الیکٹرک انجینئرنگ میں بیلچرز مکمل کیا اور پھر کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اسرائیلی فوج میں بھی خدمت انجام دے چکی ہیں۔

Knesset virus panel chair told she's fired, after butting heads with  Netanyahu | The Times of Israel

یفعات ساشہ

نئی حکومت میں وزیر تعلیم کا عہدہ 48 سالہ یفعات ساشہ بیٹون کے پاس ہے۔ یفعات ساشہ کی والدہ مراکش میں نرس کے پیشے سے وابستہ تھیں جب کہ والد کا تعلق عراق سے ہے۔ اسرائیلی ہجرت سے قبل وہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

Days after entering office, new social equality minister gives birth | The  Times of Israel

میری کوہن

نئی حکومت میں سماجی مساوات کا قلم دان 38 سالہ میری کوہن سنبھالیں گی۔ ان کے والدین کا تعلق مراکش سے تھا۔ میری کوہن نے اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

کیرین الہرار

کیرین الہرار- ہرسٹین کا تعلق بھی مراکش کے ایک گھرانے سے ہے جو گذشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں اسرائیل منتقل ہو گیا۔ کیرین نے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نئی حکومت میں وزیر توانائی کے طور پر کام کریں گی۔

Ethiopia-born minister on immigration amid COVID: 'Even in wars, we didn't  stop' | The Times of Israel

پینا تامانو

اسرائیلی حکومت میں وزارت ہجرت کا قلم دان 40سالہ پینا تامانو کو دیا گیا ہے۔ وہ ایتھوپیا میں پیدا ہوئیں اور پھر 3 سال کی عمر میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ اسرائیل ہجرت کرگئیں۔ وہ قانون کے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ پہلی ایتھوپین نژاد ہیں جنہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نشست جیتی۔ ان کا تعلق بلیو اینڈ وائٹ پارٹی سے ہے۔

Cancel Marriage: Merav Michaeli at TEDxJaffa - YouTube

میرو مائیکل

نئی کابینہ میں ہمیں 54 سالہ میرو مائیکل ریڈیو اور ٹی وی پیش کار اور صحافتی بھی ہیں۔ اسرائیل میں مشہور شخصیت رکھنے والی میرو “ورک پارٹی” کی سربراہ ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق ہنگری سے ہے۔ میراؤ کے پاس ٹرانسپورٹ کی وزارت ہے۔

Meretz is back in the game

تمار زینڈبرگ

ماحولیات کے تحفظ کی 44 سالہ تمار زینڈبرگ اسرائیلی خاتون وزیر پارلیمنٹ میں “ميرٹس پارٹی” کی رکن ہیں۔ وہ اسرائیل کے سابق فٹبالر مائیکل زینڈبرگ کی بہن ہیں۔

Minister to 'Post': There is a ramp up of attacks on Israel's legitimacy -  The Jerusalem Post

اورٹ فراکش

اسرائیلی حکومت میں خواتین وزراء میں آخری نام 50 سالہ اورٹ فراکش کا ہے۔ وہ وزارت سائنس و تخلیق کا قلم دان سنبھالیں گی۔ اوریت گزشتہ حکومت میں سیاحت کی وزیر کے منصب پر کام کررہی تھیں۔ ان کا تعلق “بلیو اینڈ وائٹ” پارٹی سے ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube