Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سعودی عرب: دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

سعودی عرب میں لوگوں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ اعلان افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کی جانب سے کیا گیا جس کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔ یہ پابندی 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کارکنان سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کام لینے پر منگل 15 جون سے بدھ 15 ستمبر 2021 تک پابندی رہے گی۔

اس عرصے کے دوران نجی سیکٹر کی تمام تنصیبات پر دن کے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات میں کام کرنا ممنوع ہوگا۔

سعودی وزیر برائے افرادی قوت اور سماجی بہبود انجینیر احمد الراجحی نے وزارتی فیصلہ جاری کیا تھا جس کے تحت نجی سیکٹر کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنی نتصیبات سخت دھوپ اور انتہائی درجہ حرارت کے اثرات سے کارکنان کو بچانے کیلئے پیشہ وارانہ سلامتی اور صحت سے متعلق رہ نما اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزارت کو مذکورہ فیصلے کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات بذریعہ ٹیلی فون نمبر یا متعلقہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے درج کرائی جا سکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube