Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

روسی عدالت کا فیس بک، ٹیلی گرام پر جرمانہ

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ٹی آر ٹی

روسی عدالت نے ادراتی خلاف ورزیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ٹیلی گرام پر جرمانہ کردیا۔

روس کی عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر 3لاکھ 62ہزار ڈالرز جبکہ ٹیلی گرام 69ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

رشئین فیڈرل انفارمیشن ٹیکنالوجز اینڈ میس کمیونیکیشن مانیٹرنگ میں ٹیلی گرام اور فیس بُک کے خلاف دائر کروائے گئے مقدمے کی کاروائی دارالاحکومت ماسکو کی ٹاگنسکی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے مذکورہ پلیٹ فورموں سے روس میں ممنوعہ قرار دئیےگئے مواد  تک رسائی کی وجہ سے فیس بُک کو 26 ملین روبل اور ٹیلی گرام کو 10 ملین روبل جرمانہ کیا۔

واضح رہے کہ رشئین فیڈرل انفارمیشن ٹیکنالوجز اینڈ میس کمیونیکیشن مانیٹرنگ محکمہ اس سے قبل یوٹیوب، انسٹا گرام اور ٹِک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف بھی دعوے دائر کروا چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube