Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

بیک وقت 10بچوں کی پیدائش، خاتون کانام گنیزبک میں درج

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں پیدا ہوئیں، خاتون کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، ڈیلیوری نارمل تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور بچے خیریت سے ہیں، خاتون کے اس سے قبل بھی 2 بچے ہیں جوکہ جڑواں ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا۔

ایک ہی وقت میں 10 بچوں کی پیدائش سے گوسیامے تھامارا نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور ان کا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube