چین نے 3 سال سے بڑے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت دیدی

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

چین کی وزارت صحت نے 3 سال سے بڑے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی منظوری دے دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک بار پھر بڑھتے خدشات اور کیسز کے باعث 3 سال کی عمر سے بڑے بچوں کو بھی اب کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

چین کی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کو سائنو ویک کی ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ اس اعلان کے بعد چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں چھوٹے بچوں کو بھی کرونا ویکسین لگوائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک 777 ملین کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکسین 3 سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو لگائی جائے گی۔ تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل کب شروع ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) پہلے ہی سائنو فارم اور سائنو ویک کو 18 سال سے بڑے افراد کیلئے منظور کرچکی ہے۔ جب کہ مختلف ممالک میں اس کی اجازت ملنے پر ویکسین لگوانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانا کا کہا گیا ہے، تاہم امریکا، برطانیہ، سنگاپور اور یورپی ممالک فائزر کا استعمال 12 سال تک کے عمر کے بچوں کیلئے منظور کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube