Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

دنیا بھر کی بڑی ویب سائٹس اچانک کریش ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے بعد بڑی ویب سائٹس اچانک کریش ہوگئیں۔

الجزیرہ کے مطابق 8 جون بروز منگل دنیا بھر میں بڑے میڈا ہاؤسز کی سائٹ سمیت متعدد سائٹس بند ہوگئیں۔ کریش ہونے والی ویب سائٹس میں سی این این، فنانشیل ٹائمز، نیویارک ٹائمز، بلومبرگ، ایمیزون اور گارجین وغیرہ شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’فاسٹلی‘ سے ہو سکتا ہے، جو دنیا کی کئی معروف ویب سائٹس کو یہ سروس فراہم کرتی ہے۔

fastly glitch 1

فاسٹلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مواد کی فراہمی کے لیے نصب کونٹیٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ تاہم شکایات موصول ہونے کے ایک گھنٹے بعد متعدد سائٹس کی بحالی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیٹ بندش کے باعث ایپل کمپنی کی سروس متاثر نہیں ہوئیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی عارضی بندش کے بعد بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کی ویب سائٹس بھی کریش ہوئیں۔ ویب سائٹس بند ہونے سے لوگوں کو خبروں کی اپ ڈیٹس اور حالات حاضرہ سے متعلق معلومات لینے میں سخت دشواری کا سامنا رہا۔

متعدد اسٹاک مارکیٹس کی ویب سائٹ بھی انٹرنیٹ تعطل کے باعث بیٹھ گئیں۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر رسائی حاصل کرنے کے دوران انہیں ایرر 503 نظر آتا رہا۔

دوسری جانب لوگوں کو مختلف ان لائن آرڈرز دینے اور ادائیگیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

ان لائن فلموں کی سائٹ نیٹ فلکس بھی انٹرنیٹ بندش کے باعث سروس دینے میں ناکامی رہی۔ عارضی تعطل کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور انٹرنیٹ تعطل کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube