Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے روشن امکانات، رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago

مصر کی کاوشوں سے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)  اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان اس مرتبہ ہونیوالا معاہدہ ماضی کے معاہدوں سے مختلف ہوگا۔

ایک اسرائیلی سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب حماس اور اسرائیل کے درمیان ڈیل کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ معاہدے میں قیدیوں و لاشوں کے تبادلے کے علاوہ سیاسی و اقتصادی معاملات بھی طے ہونے کی توقع ہے۔

معاہدے کے بارے میں بتاتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ حماس اپنے ہاں رکھی اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں واپس کرے گا اور اس کے علاوہ 2 اسرائیلیوں ابرامنغرسہ اور ھشام السید کو بھی رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی عہدیدارنے مزید کہا کہ تل ابیب کو مصر کی طرف سے ڈیل کیلئے حتمی تجاویز کا انتظار ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کیلئے دونوں فریقین کے پاس اچھا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کیلئے حقیقی موقع ہے اور ہم اس ڈیل کو کامیاب بنانے کیلئے بالواسطہ بات چیت آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube