سعودی عرب: بیٹے کے قاتل باپ کا سر قلم

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب میں بیوی سے جھگڑے کے بعد دس سالہ بیٹے کو قتل کرنیوالے باپ کا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق 10 سالہ بچے عبداللہ السعودی کے قاتل اس کے والد 40 سالہ محمد بن عبداللہ کا قصاص کے طور پر سر قلم کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ملزم محمد بن عبداللہ کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا، اس نے بیوی سے انتقام لیتے ہوئے اپنے 10 سالہ بچے کو ویران مقام پر لے جاکر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

ملزم نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل باپ کو قصاص میں قتل کرنے کی سزا دی تھی۔ ملزم نے سزا کیخلاف اپیل کی تاہم اپیلٹ کورٹ نے بھی عدالت کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجرم نے اپنی بچی کو بھی دھوکے سے اسکول سے واپس لانے اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی مگر اسکول انتظامیہ نے بچی کو اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث بچی بچ گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube