اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارلیمنٹ میں اکثریت ختم

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Netanyahu

فوٹو: اے ایف پی

اسرائيلی وزیراعظم بینجمن نیتن ياہو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد انکا 12سالہ اقتدار ختم ہونے کے قريب ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے نئی اتحادی حکومت کی تشکيل متوقع ہے۔ اپوزيشن ليڈر یائر لاپڈ نے نافتالی بینیٹ کو اسرائیل کا نيا وزير اعظم بنانے کا اعلان کر ديا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن اتحاد نے صدر کو بھی اکثریت سے آگاہ کر دیا ہے۔

اپوزيشن ليڈر کا کہنا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی۔ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بینجمن نیتن ياہو 2009 سے اسرائیل کے وزیراعظم ہیں اور کرپشن کے مقدمے کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو حکومتی اتحاد بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube