گوگل کا مسلمانوں سے تعصبانہ رویہ پھر سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فلسطینیوں کی مزاحمتی علامت کو دہشت گردی قرار دیدیا

سرچ انجن گوگل کا فلسطينيوں سے تعصب ايک بار پھر کھل کر سامنے آگيا جس نے اسرائيلی جارحيت کےخلاف مزاحمت کی علامت کفايہ کو دہشت گردوں کی نشانی قرار دے ديا۔

اگر آپ گوگل پر سرچ کريں کہ دہشت گرد سروں پر کيا پہنتے ہيں تو آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔

گوگل جسے دہشت گردوں کی نشانی قرار دے رہا ہے وہ درحقيقت کفايہ ہے جو اسرائيلی جارحيت کے خلاف فلسطينيوں کی مزاحمت کا نشان ہے جسے اوڑھ کر دنيا بھر ميں فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کيا جاتا ہے۔

يہ دوسرا موقع ہے کہ گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا کھلم کھلا اظہار کيا ہے۔ اس سے پہلے گوگل ميپ پر فلسطين کا نقشہ ہی غائب کر ديا گيا تھا۔

يہی نہيں غزہ پر بمباری کے وقت گوگل نے تصويروں کو دھندلا کرکے صیہونی مظالم چھپانے کی بھی بھرپور کوشش کی تھی اس تعصب اور نفرت انگيز رويے پر دنيا بھر ميں گوگل کو تنقيد کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube