کرونا کے75 فیصد کیسز بھارتی قسم کے وائرس ہیں،برطانیہ

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پائے گئے کرونا وائرس کے 75 فیصد کیسز ایسے ہیں جو بھارتی کرونا وائرس کی ویرینٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت نے بتایا کہ کرونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ میں زندگی معمول پر لانے میں بڑی رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔ پابندیاں کم تو کردی گئی ہیں، تاہم خدشہ ہے کہ اس وائرس سے پھر حالات بگڑ نہ جائیں۔

وزیر صحت میٹ ہینکاک نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریبا ً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔ نئے مریضوں میں سے تقریباً 2 تہائی بھارتی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مسلسل دوسرے روز کرونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کو کیسز میں اس قدر اضافے کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے ابتدا میں نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے پر بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں شامل کیا، جس کی وجہ سے برطانیہ میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدا میں برطانوی حکام نئے ساخت کے کرونا وائرس کو  شناخت نہیں کرسکے تھے۔ جس کے باعث یہ وائرس برطانیہ سے دیگر ممالک تک بھی پہنچا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube