Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

نائیجرین فوج کےچیف آف آرمی اسٹاف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے نائیجرین ائیرفورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو جنرل عطاہیرو کا طیارہ شمالی ریاست کدونا  میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 10 افراد جان سے گئے۔نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو جنوری میں صدر محمدوبوہاری نے تعینات کیا تھا۔ صدر محمد بوہاری نے فوج کے اعلیٰ جنرل کے موت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کو ہیرو قرار دیا ہے۔

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات پر قابو پانے اور شدت پسندی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے لیے کی گئی تھی۔

نائیجریا میں تین ماہ قبل ائیرفورس کا چھوٹا مسافر طیارہ ابوجا ائیرپورٹ کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں 7 افراد جان سے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube