Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

اسرائیل کی حمایت، ایپ اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ گرگئی

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں ایک پیج کی حمایت کے بعد موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ میں غیر معمولی طور پر کمی واقع ہوگئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد فیس بک پر قائم ایک پیج ’یروشلم پریئر ٹیم‘ کو غیر حقیقی لائیکس دیئے گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کیا جس کے بعد یہ پیج بلاک کردیا گیا تھا، ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی پوسٹ اور پیجز ہٹانے جبکہ اسرائیل کی حمایت پر فیس بک انتظامیہ سے کافی نالاں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین نے فیس ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ کم کردی ہے، جس کے بعد گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4.5 سے گر کر 2.5 پر آگئی ہے جبکہ ایپ اسٹور پر 2.4 ہوگئی ہے۔

موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو اسٹارز کے ذریعے ریٹنگ دیتے ہیں، جو 5 اسٹارز پر مشتمل ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube