Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

اردوان فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا سے ایک قدم آگے

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: الجزیرہ

ترکی کے صدر طیب اردوان نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پوری انسانیت پر پڑ رہے ہیں۔

فلسطینی راکٹ حملے، اسرائیل کا دفاعی نظام پرکروڑوں ڈالر کاخرچ

ترک صدر نے روحانی پیشوا پر اسرائيل پرفوری پابندیاں لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی عوام قتل ہوتے رہیں گے۔

ایدھی امدادی ٹیمیں غزہ روانہ ہونگی،مالی تعاون کی اپیل

دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کیا یہی مسجد اقصیٰ ہے؟ 

قبل ازیں پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اداراے کی امدادی ٹیمیں 2 سے 3 روز میں غزہ پہنچ جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube