پاکستان سمیت 152ملکوں کے مسافروں کے جاپان میں داخلے پرپابندی

SAMAA | - Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago

جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیا گیا، پابندیوں کا اطلاق پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ملکوں کے مسافروں پر کل (جمعرات) سے ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والے غیرملکی بھی جاپان میں داخل نہیں ہوسکیں گے، صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی آرہی ہے، بھارت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 ہزار افراد روزانہ ہلاک اور لاکھوں متاثر ہورہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube