اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حماس کاراکٹوں سےحملہ

SAMAA | - Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اسکائی نیوز

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔حماس کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے سبب تل ابیب شہر میں سائرن بجادئیے گئے۔

دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں کی طرف 130 راکٹ فائر کیے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ حماس کو اس تنازعہ کی بھاری قیمت اداکرنی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل، فلسطین کشیدگی برقرار،9بچوں سمیت 24فلسطینی شہید

غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتےہوئےاسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے بتایا ہے کہ پیر سے اب تک فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل پر ایک ہزار سے زائد راکٹ حملے کئے ہیں۔ ان میں سے 850 راکٹ اسرائیل میں گرے یا ائیرڈیفنس نظام کے تحت ناکام بنادئیے گئے جبکہ 200 راکٹ غزہ میں گرے ہیں۔

گزشتہ روز حماس کی جانب سے کیےگئے راکٹ حملوں کے جواب اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کرتے ہوئے 9بچوں سمیت 24افراد کو شہید کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کےدرمیان دوبارہ جھڑپیں

اس سےقبل انتہاپسند یہودیوں نے پیر کو مسجد اقصیٰ میں جشن منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ جشن 1967 کی اسرائیل عرب جنگ میں اسرائیل کی فتح اور یروشلم پر اسرائیل کے قبضے کی خوشی میں منایا جانا تھا۔ انتہاپسند یہودی ہیکل سلیمانی میں جشن منانا چاہتے تھے۔

فسلطینی نوجوانوں نے انتہاپسند یہودیوں سے مسجد اقصیٰ کو محفوظ رکھنے کے لئے جمعہ کی شب سے ہی مسجد میں قیام کر لیا تھا۔ انتہاپسند یہودیوں کے اعلان کے بعد 90 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے یروشلم پہنچ گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube