سعودی عرب: چاند نظر نہیں آیا،عید جمعرات کو ہوگی

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب کی رؤیت ہلال کمیٹی (سپریم کورٹ) کے فیصلہ کے مطابق شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا خلیجی ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 29ویں روزے کو ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے حکومتی کمیٹی کے اراکین اور ماہرینِ فلکیات کا اجلاس ہوا ۔

کمیٹی کو ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 15 منٹ پر چاند کی رویت نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں کل تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube