حماس کے راکٹ حملے، اسرائیل کی فضائی کارروائی، 9فلسطینی شہید

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حماس کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کردی، جس میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے مسجداقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں سے جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جہاں فائرنگ سے مزید 300 کے قریب افراد زخمی ہوگئے، جن میں درجنوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسرائیل نے ایک غزہ پر بھی فضائی حملہ کردیا۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 9 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کو دیئے جانے والے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوتے ہی یروشلم میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ غزہ پر کنٹرول رکھنے والے گروپ حماس نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ الاقصیٰ اور یروشلم سے شام 6 بجے تک اپنی فوجیں نکالے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملوں میں کم سے کم 305 فلسطینی زخمی ہوئے اور ان میں سے 228 کو اسپتال لے جایا گیا جن میں درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حماس کی طرف سے راکٹ فائر کئے جانے کے نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یروشلم کے پہاڑوں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ایک ٹینک میزائل بھی فائر کیا گیا جس سے ایک اسرائیلی زخمی ہوا اورگاڑی کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب انتہاء پسند یہودی مسجد اقصیٰ کا دروازہ توڑتے نظر آئے، مسجد کے باہر ہزاروں انتہاء پسند یہودی اپنا مذہبی دن منانے کیلئے جمع ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube