Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

بھارت: کروناوائرس کےریکارڈ 4لاکھ کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

بھارت میں کرونا وائرس مزید بےقابو ہونےلگا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ 4لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3ہزار 979 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔

بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے کرونا کے 18مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 62ہزار 194کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 24گھنٹوں میں 920ہلاکتیں سامنے آئیں، اسی طرح کیرالہ میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ تعداد میں کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب بنگلور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد زائد رہی، یعنی ٹیسٹ کے لیے جانے والا ہر دوسرا شخص کرونا سے متاثرہ نکل رہا ہے۔ ریاست اترکھنڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہونے پر 5 مریض دم توڑ گئے جبکہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون بھی کرونا میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

بھارتی ٹی وی میزبان روہت سردانا کروناسے چل بسے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے 46فیصد کیسز صرف بھارت میں سامنے آئے اور ہر چار میں سے ایک موت بھارت میں ہوئی۔

قبل ازیں گزشتہ روز جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کےدوران بھارتی وفد کے 2اراکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد پورے وفد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube