ڈاکٹرکمال منیرکیمبرج یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرمقرر

SAMAA | - Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 days ago

بشکریہ کیمبرج یونی ورسٹی

پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

یونی ورسٹی آف کیمبرج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کمال منیر 3 سال کیلئے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر کمال منیر یکم اکتوبر سے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں 5 پرو وائس چانسلرز ہیں جن کا کام یونیورسٹی کے انتظامی امور میں وائس چانسلر کی معاونت کرنا ہے۔

ڈاکٹر کمال منیر اسلامی مالیاتی نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 برس سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور فنانشل ٹائمز، دی گارجین، ٹریبیون، ڈان اور ورلڈ بزنس نامی کئی اخبارات اور جرائد میں ان کے کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔

وہ کینیڈین یونی ورسٹی مک گل میں سال 1996 سے 2000 تک درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube