بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے کرونا کے 18مریض ہلاک

SAMAA | - Posted: May 1, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2021 | Last Updated: 5 days ago

بھارت ميں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہیں، ایک بار پھر ايک دن ميں 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد ريکارڈ کيسز اور 3 ہزار 522 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گجرات کے اسپتال ميں آگ لگنے سے کرونا کے 18 مريض ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ایک اسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں وارڈ میں آگ لگنے سے 18 مریض انتقال کر گئے۔

ہندوستان ميں کرونا وائرس کی وباء سے ہر طرف قیامت صغریٰ کا منظر ہے، پارک، شاہراہيں اور گزرگاہيں شمشان گھاٹ بن گئيں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ميں ريکارڈ 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد نئے کيسز کی تصدیق ہوگئی جبکہ 3 ہزار 522 مريضوں کی ريکارڈ اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی ميں ہر چار منٹ بعد ايک کووڈ مريض موت کا شکار ہورہا ہے، مہاراشٹر سے پونے تک اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہيں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہيں۔

مریضوں کے لواحقين بھی پريشان ہيں کہ نہ جانے کب اُن کے پیارے کی آکسيجن ختم ہوجائے يا ہٹادی جائے، بليک مارکيٹوں ميں آکسيجن سلنڈرز کیلئے قطاريں لگی ہوئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube