Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں

SAMAA | - Posted: May 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

امریکا نے بھارت میں بگڑتی کرونا وائرس کی صورت حال پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر عائد سفری پابندیوں کا اطلاق 4 مئی سے کیا جائے گا۔

بھارت میں کرونا سے روزانہ 3 ہزار افراد کی اموات کے بعد واشنگٹن کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن نے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے بھارت سے آنے والے افراد پر داخلے کی پابندی ہوگی۔ پریس سیکریٹری جین پساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی سفارش پر انتظامیہ بھارت سے آنے والوں پر پابندی ہوگی۔ بھارت میں کووڈ-19 کے غیرمعمولی کیسز اور وائرس کی کئی اقسام موجود ہیں

دوسری جانب آئرلینڈ نے بھی بھارت سے آنے والوں پر قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، ساڑھے تین ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، دنیا بھر میں کرونا کے ایک تہائی کیسز صرف بھارت سے رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی وزیرِ صحت نے ملک میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کرونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube