ترکی نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ترکی نے کرونا وائرس کی نئی لہر کے باعث ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی زیرصدارت کابینہ کا 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سمیت سخت فیصلے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ 20 روز کیلئے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی، صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہوگی۔

ترک صدر کے مطابق شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر سفر کر سکیں گے، ہر قسم کے غیر ضروری سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سفر سے پہلے حکومت سے پیشگی اجازت لیں۔

ترکی سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، کرونا کیسز میں روز غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کی نئی لہر نے ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

ورلڈ او میٹرز ڈاٹ انفو پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 339 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube