Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

عراق: اسپتال میں آگ لگنےسے 82کرونا مریض ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: الجزیرہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کرونا وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 82مریض جھلس کر انتقال کرگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کےنتیجے میں کرونا کے 82مریض انتقال کرگئے جبکہ اسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔

حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

بھارت: کرونا وائرس کا نیاگڑھ بن گیا

دوسری جانب عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا جس کے باعث آگ نے تیزی سے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

کروناوائرس کی تباہ کاریاں، پاکستان کی بھارت کوتعاون کی پیشکش

انسانی حقوق کمیشن نے آتشزدگی کے واقعے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube