Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

برطانیہ نے بھارت سے آنے والی اضافی پروازوں کی اجازت ختم کردی

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بشکریہ انڈین ایکپریس

برطانیہ نے کرونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم کی بھارت سے برطانیہ منتقلی کے بعد اضافی پروازوں کو برطانوی سرزمین پر آنے سے منع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے برطانوی ایئرپورٹ ہیتھرو کے حکام کے مطابق بھارت سے آنے والی اضافی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ اضافی پروازوں سے انکار پاسپورٹ کنٹرول پر طویل قطاروں کے خدشے اور پھیلنے کرونا وائرس کی نئی قسم کے باعث کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت برطانیہ آنے کیلئے 4 ایئر لائنز نے 8 اضافی پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی صورت حال بد سے بدتر ہوچکی ہے، جب کہ لاشوں کی آخری رسومات کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے دباؤ کے باعث نئی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے۔ مدھیا پردیش کے اسپتالوں سے لوگوں نے اپنے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے آکسیجن سلنڈر لوٹ لیے۔

بھارت میں بڑھتے کرونا وائرس کے سبب ویک اینڈ پر بھی لاک ڈاؤن کو سخت کردیا گیا ہے، جب کہ کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر برطانیہ کی جانب سے اسی کیٹگری سی میں ڈال گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube