Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

افریقی ملک کےصدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: الجزیرہ

افریقی ملک چاڈ میں 30سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فوج کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کے68سالہ صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ادریس ڈیبی 1990میں فوجی بغاوت کے بعد برسراقتدار میں آئے تھے اور گزشتہ دنوں چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئےتھے تاہم صدر کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈیبی کے بیٹے 37سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube