منموہن سنگھ کرونا وائرس میں مبتلا

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے 88 سالہ رہنماء منموہن سنگھ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کوویڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین پہلے ہی لگوائی جاچکی ہے۔

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک 4 مارچ دوسری خوراک 3 اپریل کو لگوائی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ منموہن سنگھ کو تیز بخار تھا اور طبیعت بہتر نہیں تھی جس کی بنا پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس سے قبل منموہن سنگھ نے گزشتہ روز بھارت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube