سعودی ولی عہد کے ہاں بیٹے کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

فائل فوٹو

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر 35 سالہ محمد بن سلمان کے اکاؤنٹ سے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ان کے گھر پانچویں بچے کی پیدائش ہے۔ اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے نومولود کا نام بانی شاہ عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔ ولی عہد کے بھائی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اللہ اس نئے مہمان کو والدین کیلئے باعث رحمت بنائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube