Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

امریکی ریاست ٹکساس میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 6 months ago

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ علاقے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کے روز حملہ آور نے سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے 3 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ ٓآسٹن پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے سیدھی فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔ پولیس نے شاپنگ مال کے دکانداروں اور اطراف کے رہائشیوں کو حفاظتی مقام کی طرف منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube