شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

ملکہ ایلزبتھ سمیت شاہی خاندان کے 30افراد کی شرکت

ملکہ ايلزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کو ونڈسر محل کے گارڈن ميں سپرد خاک کرديا گيا۔

ملکہ ایلزبتھ کے شوہر پرنس فلپ کی آخری رسومات ميں ملکہ برطانيہ اور پرنس چارلس سمیت شاہی خاندان کے 30 افراد نے شرکت کی۔

اس حوالے سے ملک بھر ميں ايک منٹ کی خاموشی اختيار کی گئی جبکہ شہزادے کی ميت کو سيکيورٹی اہلکاروں نے سلامی دی تاہم پرنس فلپ کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

ننانوے سالہ پرنس فلپ دل کی سرجری اور انفيکشن کے باعث 28 روز تک اسپتال ميں زيرعلاج رہنے کے بعد 9 اپریل کو دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

مختلف رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زائد ارکان نے شرکت کی تاہم کووڈ 19 کے ضوابط کے تحت سینٹ جارج چیپل کی تقریب میں شاہی خاندان کے صرف 30 سوگوار شریک ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube