کروناوائرس:دنیا بھر میں اموات 30لاکھ سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے جان ہوپکنزیونیورسٹی کے حوالےسے بتایا کہ کرونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد کیوو،یوکرائن،کراکرس، وینزیولا،لزبن اور پرتگال کی آبادی سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ ابتدا میں کرونا سے مرنےوالوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا تھا اور بعد میں بھی کچھ ممالک نے وائرس سے مرنےوالوں کا درست ریکارڈ نہیں رکھا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے تک روزانہ کی 12 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ روزانہ کے 7 لاکھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی کرونا سے متعلق کمیٹی کی رہنما ماریہ وان کرکوف نےبتایا کہ کسی بھی وبا کے پھیلاؤ کے 16 ماہ کے اندر یہ صورتحال نہیں ہونی چاہئے تھی جبکہ ہم نےوائرس پر قابو پانے کے مصدقہ اقدامات بھی کئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube