Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

امریکی شہرانڈیاپولس میں فائرنگ کرنے والےکی شناخت ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago

انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ حملہ آور فیڈیکس کا سابق ملازم تھا اور اس کی عمر 19 برس تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے کو قومی شرمندگی قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور لڑکے کا نام برینڈن ہول تھا اور وہ پچھلے برس فیڈیکس میں کام کرتا تھا۔ ایف بی آئی نے پچھلے برس اپریل میں بینڈن ہول سے شاٹ گن رکھنے پر تفتیش بھی کی تھی اور بعد میں شاٹ گن تحویل میں لے لی گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے 8 افراد میں سے 4 کا تعلق انڈیاپولس کی سکھ برادری سے تھا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور نے جن افراد کو ہلاک کیا ان کو وہ پہلے سے جانتا تھا یا اس واقعہ کا مقصد کیا تھا۔

 مزیدپڑھیں:امریکی شہر انڈیاناپولس میں فائرنگ،8افراد ہلاک

اس عمارت میں تقریبا 4 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔ انڈیاپولس کی سکھ برادری نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے باعث صدر جوبائیڈن کے حکم پر جمعہ کو وائٹ ہاؤس اور سرکاری عمارتوں پر امریکی پرچم سرنگوں رہا۔

جمعرات کی رات انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube