خام تیل کی قیمت 67ڈالر فی بیرل سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Crude Oil

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد معاشی بحالی اور طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمت 67 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی 18.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکا میں بھی خریداری میں اضافہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آرہی ہے۔

ماہرین کے مطابق معیشت کی بحالی کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 26 سینٹ اضافے کے بعد 67.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

تیل کی طلب میں اضافے سے ایک طرف امید پیدا ہوئی ہے، تو دوسری جانب دیگر بڑی معیشتوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

عالمی وباء کے بعد تیل کی طلب میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے باعث تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube