Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

امریکی شہر انڈیاناپولس میں فائرنگ،8افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 6 months ago

امریکی شہر انڈیایا پولس میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جینی کُک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ حملہ آور نے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا پولس میں 8951 میرابل روڈ پر فیڈیکس کے دفتر میں فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع جمعرات کی رات مقامی وقت کے مطابق رات11 بجے پولیس کو دی گئی۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

انڈیانا پولس میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ زخمیوں کو شہر کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر صورتحال پولیس کے کنٹرول میں ہے اور نزدیکی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ فیڈیکس کے دفتر میں کام کرتا ہے اور اس نے ایک مسلح شخص کو خودکار ہتھیار سے عمارت کے کھلے حصے میں فائرنگ کرتے دیکھا۔پولیس نے اطراف کےعلاقے کا محاصرہ کرکے اہم شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔فیڈیکس کی اس عمارت میں 4000 افراد ملازمت کرتے ہیں۔

امریکا میں ہر برس تقریبا 40ہزار افراد فائرنگ سے ہلاک ہوتےہیں۔ان میں سے نصف تعداد خودکشی کرنے والوں کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube