امریکا ستمبر تک افغانستان سے فوج واپس بلالے گا، حکام

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس 11 ستمبر تک غیر مشروط طور پر افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلالیں گے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کی 20ویں برسی سے قبل امریکا اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔

امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی افواج کا گیارہ ستمبر سے پہلے مکمل انخلاء کیا جائے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے افواج کے انخلا کیلئے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم کہا تھا کہ 3 ہزار فوجی امریکی بیس پر رکھے جائیں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی تاریخ دی تھی۔

امریکی عہدیدار کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں تشدد میں کمی آئے گی، جس کے حوالے سے طالبان نے انتباہ کیا تھا کہ اگر امریکی افواج کا یکم مئی تک انخلاء نہ ہوا تو وہ حملے کریں گے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان نے خبردار کیا تھا کہ وہ مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube