امریکا: خاتون نے30سال بعد ناخن کاٹ کٹوا دیئے

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: دی ٹیلی گراف

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایانہ ولیمز نےاپنے18 فٹ سے لمبے ناخن 30 سال بعد کٹوا دیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھےجائیں گے تاکہ لوگ انہیں دیکھ سکیں۔

خاتون نے اپنے ناخنوں نے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے بہت خرچا کرنا پڑتا تھا اور طویل ناخنوں کو برقرار رکھنے کےلیے میں بہت محتاط زندگی گزار رہی تھی۔ اس بات کا خیال رکھنا پڑتا تھا کہ کہیں ان سے میں خود زخمی نہ ہو جاؤں۔

ایانہ نے ناخنوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ خاصا خرچہ بھی کیا، ان پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال سے اپنےناخن نہیں کٹوائے تھے اور 2017ءمیں اس نے دنیا کے لمبے ترین ناخنوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس وقت اس کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 733.55سینٹی میٹر ( 24 فٹ 0.7 انچ ) تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube