تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 51 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

The train derailed in a tunnel in Hualien county in eastern Taiwan. Dozens are feared dead.تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ٹرین کے حادثے میں 51 افراد ہلاک جب کہ 140 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح مشرقی تائیوان میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر ریلوے پولیس کا کہنا تھا 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، تاحال 72 افراد حادثے کا شکار ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تائیوان میں ٹرین کے حادثے میں 51 افراد ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تائیوان ریلوے اتھارٹی نے رپورٹ سے گفتگو میں کہا کہ ڈرائیور نے بروقت اور ٹھیک طرح سے بریک نہیں لگایا، جس کے باعث گاڑی ٹرین لائن پر 20 میٹرز تک پھسلتی ہوئی گئی اور حادثہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے ٹرین 8 بوگیوں پر مشتمل تھی، جس میں 480 مسافر سوار تھے اور وہ 4 روزہ تعطیلات کے دوران سالانہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق مرنیوالوں میں ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہے جبکہ دو جاپانی اور ایک مکاؤ کا شہری زخمی ہوا ہے۔

حادثے میں بچ جانیوالی ایک خاتون نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ حادثے کے بعد کچھ لوگ مدد کیلئے چلا رہے تھے جبکہ کئی بے ہوش ہوچکے تھے، بہت سے لوگ سیٹوں کے درمیان پھنسے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مذکورہ ٹرین ٹنل سے گزر رہی تھی۔ تائیوان صدر کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

حادثے کے فوراً بعد کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں امدادی کارکنوں کی آمد اور ٹوٹے دروازے کا منظر موجود ہے۔ ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹنل کے باہر مذکورہ ٹرین کے 2 ڈبے بھی موجود ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube