Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام سےچاقوبردارشخص گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فائل فوٹو

سیکیورٹی اہل کاروں نے مسجد الحرام سے چاقو بردار شخص کو گرفتار کرلیا۔

سعودی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ترجمان مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چاقو بردار شخص ہاتھ میں چاقو تھاما ہوا تھا اور دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کے حق میں نعرے لگا رہا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق متعلقہ شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ نماز عصر کے بعد پیش آیا۔

سیکیورٹی حکام کو جیسے ہی چاقو بردار شخص کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، پہلی منزل پر موجود اہل کاروں نے فوری طور پر اسے گرفتار کرلیا۔

سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے سعودی پولیس کے حوالے کردیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مساجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہوتی ہیں، جہاں لوگ عبادات کیلئے آتے ہیں۔ ایسے تعصبی اور انتہا پسندی کے کلمات اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں۔

حملہ آور سے متعلق شیخ عبدالرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے اس مقدس جگہ کی عزت نہیں کی۔ یہا عبادت کی جگہ ہے جہاں لوگ طواف اور حج کیلئے آتے ہیں۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اندرون مملکت سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube