کینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری سے 5افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: ڈیلی میل

کینیڈا میں ایک پراسرار دماغی بیماری سے 5 افراد ہلاک جبکہ 43سے زائد متاثر ہوگئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ پراسرار بیماری کینیڈا کے شہر نیو برونس ویک میں سامنے آئی ہے جو ’میڈ کاؤ ڈیزیز‘جیسی علامات رکھتی ہے۔ یہ پراسرار بیماری مریضوں کے دماغ کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراسرا بیماری کا پہلا کیس 2015میں سامنے آیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کینیڈا:چاقو سے حملہ، خاتون ہلاک، متعدد زخمی

سال 2020میں اس بیماری سے 24افراد متاثر ہوئے جبکہ رواں سال 43 افراد میں بیماری تشخیص ہوئی۔

دوسری جانب علاقے کے میئر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے مکین سوال کررہے ہیں کہ یہ بیماری کیسے جنم لے رہی ہے؟، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کہیں یہ بیماری کسی جانور کا گوشت کھانے سے تو نہیں پھیل رہی؟۔ جس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے۔

دوسری جانب سائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال اس بیماری کی نوعیت اور اس کے پھیلنے کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube