بارک اوباما کی دادی سارا اوباما انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

 

سابق امریکی صدر بارک اوباما کی سوتیلی دادی سارا اوباما 99 برس کی عمر میں کینیا میں انتقال کرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بارک اوباما نے ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ سارا اوباما کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دنیا انھیں ماما سارا کے نام سے جانتی ہے مگر ہم انھیں دانی یا گرینی کہتے تھے۔ 

 سارا اوباما کی بیٹی مارست اونیانگو نے بھی پیر کی صبح سارا اوباما کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ان کے خاندان کے ترجمان شیخ موسی اسماعیل نے بتایا کہ سارا اوباما ایک ہفتے سے علیل تھیں تاہم ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ وہ کینیا کے شہر کسومو کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سارا اوباما کی تدفین منگل کو اسلامی رسم و رواج کے تحت کی جائے گی۔

 

سال 2008 میں بارک اوباما کے امریکی صدر بننے کےبعد سارا اوباما کو شہرت ملی۔ سارا اومابا کی پیدائش 1922 میں  لیک وکٹوریہ میں ہوئی۔ وہ بارک اوباما کے دادا حسین اونیانگو اوباما کی تیسری بیوی تھیں۔ بارک اوباما کے والد نے ان کی والدہ سے اس وقت علیحدگی اختیار کی جب بارک صرف 2 برس کے تھے۔ بارک اوباما کے والد کا 46 برس کی عمر میں کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube