واشنگٹن:پاکستانی ڈرائیورکاقتل،دونوں خواتين پرفردجرم عائد

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
GoFundMe Campaign Takes in a Massive Amount for Family of Pakistani Uber  Eats Driver Killed by Teenage Girls in DC – RedState

بشکریہ ریڈ اسٹیٹ

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی دونوں خواتین پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب متاثرہ ڈرائیور کی فیملی کی امداد کیلئے اب تک 4 لاکھ ڈالر امداد جمع کرلی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کم عمر خواتین نے 23 مارچ کو پاکستانی ڈرائیور انور سے گاڑی چھيننے کی کوشش کی تھی۔ مزاحمت میں دونوں خواتین نے فائرنگ کرکے انور کو قتل کردیا تھا۔

دونوں کم عمر مجرمان نے محمد انور پر پرسٹن گن سے حملہ کیا تھا۔ گاڑی چھیننے کے دوران انہوں نے ایک جانب سے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، جس پر تیزی رفتاری سے لڑکیوں نے ان پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

واقعہ کے بعد محمد انور کو فوری طور پر قریبی واقعہ اسپتال میں لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق دونوں مجرم لڑکیاں 13 اور 15 سال کی ہیں۔ 13 سالہ لڑکی کا تعلق ساؤتھ ایسٹ ڈی سی سے بتایا جاتا ہے، جب کہ 15 سالہ لڑکی فورٹ واشنگٹن میری لینڈ سے تعلق رکھتی ہے۔

محمد انور کی آخری رسومات اور اہل خانہ کی مدد کیلئے گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کی یو آر ایل مندرجہ ذیل ہے۔
(https://bit.ly/3tVwLRg
‘گو فنڈ می’ پیج پر محمد انور کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ان کا تعلق امریکا کی ریاست ورجینیا کے علاقے اسپرنگ فیلڈ سے تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ایک محبت کرنے والا شوہر، باپ، دادا، انکل اور دوست قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ صفحے پر خاتون لہرا بوگینو نے لکھا کہ محمد انور اُن کے شوہر کے انکل تھے۔ اُن کے بقول محمد انور ایک محنتی پاکستانی پناہ گزین تھے، جو اپنی اور اہل خانہ کی بہتر زندگی کیلئے امریکا آئے تھے اور اوبر ایٹس کے ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ محمد انور اپنے اہلِ خانہ کے واحد کفیل تھے اور ‘گو فنڈ می’ سے جمع ہونے والے عطیات ان کی اسلامی طریقے سے آخری رسومات کی ادائیگی اور ان کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لیے استعمال ہوں گے۔

ٹیکسی سروس اوبر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس افسوس ناک خبر پر غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ہمارے دل محمد انور کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تفتیش میں تیزی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube