نہر سوئز میں پھنسا کارگو جہاز نکال لیا گیا

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مصر کی نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔

نہر سوئز میں پھنسے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کے مالک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ روز تک نہر سوئز بلاک کرنے والا جہاز مڑا ہے لیکن ابھی تیرنا شروع نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی مصر کی نہر سوئز میں پھسنے مال بردار ایور گیوئن جہاز کو نکال لیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سمندر راہداری کو دیگر جہازوں کیلئے کب تک کھولا جائے گا۔ اب تک 11 ٹگ کشتیوں سے جہاز کو کھینچا جا رہا ہے۔

انچ کیپ شپنگ سروس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔ دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی، تجارتی نقل و حمل کے نقصان کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نہر سوئز میں پھسنا مال بردار جہاز کی لمبائی 400 میٹر اور وزن 2 لاکھ 24 ہزار ٹن ہے۔ سوئز کنال اتھارٹی کے مطابق جہاز اس وقت نہر میں پھنسا تھا، جب شدید آندھی اور گرد کے طوفان کے باعث حد نگاہ تک کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

دیو ہیکل جہاز پھنسے سے نہر سوئز سے گزرنے والے دیگر جہاز بھی پھنس گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نہر کی 150 برس کی تاریخ میں ایسا انوکھا واقعہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نہر سوئز سے دنیا کے 30 فیصد تجارتی بحری جہاز روزانہ گزرتے ہیں۔ ایشیا سے یورپ کیلئے دوسرا راستہ افریقہ سے ہوکر گزرتا ہے، جس پر ایک ہفتے کا سفر زیادہ لگتا ہے۔ اس جہاز کی 10 کروڑ ڈالر کی انشورنس موجود ہے۔

ایور گیوئن جہاز رکاوٹ بننے کے بعد 10 ایسے ٹینکر جن میں 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل کروڈ آئیل موجود تھا، متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے عالمی مننڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سوئز کنال اتھارٹی کے مطابق 2020 میں نہر سوئز سے 19 ہزار سے زائد جہاز گزرے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube