Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

امریکا: کولوراڈو میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago

بشکریہ ڈینور پوسٹ

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے حملے کو یوٹیوب پر لائیو بھی نشر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ڈینور پوسٹ اور چینل 7 ڈینور کے مطابق ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کنگ سپر مارکیٹ میں ہوئی، جس میں اے آر 15 رائفل استعمال کی گئی۔

سپر مارکیٹ میں ممکنہ طور پر دوسرے شوٹر کی موجودگی کی بھی متعضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے 2 گھنٹے بعد لوگوں کو دوبارہ خبردار کیا کہ وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں اور اسے سوشل میڈیا پر نشر نہ کریں، تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے اس بات کو نظر انداز کیا گیا اور راہ گیروں نے وہاں سے گزرتے ہوئے اسٹور پر حملے کا نشانہ بننے والے افراد کی ویڈیو بنائیں اور اسے لائیو یو ٹیوب پر نشر کردیا۔ خاص طور پر ایسے وقت پر جب پولیس کی جانب سے کارروائی جاری تھی۔

ایک عینی شاہد کی جانب سے یو ٹیوب پر لائیو ویڈیو میں چلا کر کہا گیا کہ یہاں گولیاں چل رہی ہیں، یہاں سے نکلو۔

ٹویٹ

جب ویڈیو بنانے والا شخص دکان سے دور بھاگتا ہے تو گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ اس کے بعد ویڈیو چلتی رہتی ہے اور پولیس کے وہاں پہنچنے اور عمارت کو گھیرے میں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو لائیو نشر کرنے پر یوٹیوب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ پرتشدد مواد کی اپنے پلیٹ فارم پر اجازت نہیں دیتے تاہم اگر کسی مواد کا خبری یا دستاویزی پس منظر ہو تو اس کی اجازت دی جاتی ہے۔

فائرنگ سے ہلاک پولیس افسر کی شناخت 51 سالہ ایریک ٹیلی کے نام سے کی گئی ہے، جس نے سال 2010 بولڈر پولیس ڈیپاٹمنٹ میں شامل ہوا تھا۔ ایریک ٹیلی حملے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر تھے۔

کولوراڈو شوٹنگ پر گورنر جیرڈ پولس کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں اہل علاقہ کے ساتھ ہیں، ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube