Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

عیسائی اکثریتی ملک میں پہلی خاتون مسلم صدر منتخب

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اسپوٹنک نیوز

تنزانیہ میں پہلی بار مسلم نائب صدر خاتون سامیہ حسن نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کے صدر جون ماغوفولی کی اچانک موت کے بعد ملک کی مسلم نائب صدر سامیہ حسن نے صدر پہلی خاتون صدر ہونے کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔ صدر جون ماغوفولی گزشتہ دنوں انتقال کرکے گئے تھے جس کے بعد نائب صدر سامیہ حسن ملک کی پہلی خاتون صدر بنیں۔

تنزانیہ کے آئین کے مطابق صدر کی موت کے بعد صدارت کی بقیہ مدت نائب صدر کو پوری کرنا ہوتی ہے۔ صدر جون گزشتہ برس اکتوبر میں دوسری بار صدر منتخب ہوئے تھے یعنی نائب صدر سامیہ 2025 تک ملک کی صدر رہیں گی۔

John Pombe Joseph Magufuli dies: Samia Suluhu swear in as Tanzania first  female President afta Magufuli death go easy? - BBC News Pidgin

تنزانیہ کے صدر جون ماغوفولی 27 فروری سے منظرعام سے غائب تھے، عوامی سطح پر اُن کے کرونا میں مبتلا ہونے کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم حکومتی ترجمان کے مطابق صدر کو دل کا عارضہ لاحق تھا۔

سامیہ حسن نے اپنے صدارتی اعلان میں 22 اور 25مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جس میں سابق صدر کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube