بھارت میں لڑاکا مگ21 طیارے کا حادثہ، پائلٹ ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو:اےایف پی

بھارت میں فضائیہ کا لڑاکا مگ 21 طیارہ حادثے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق وسطی بھارت میں فضائی اڈے سے لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔ تربیتی مشن پر مامور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین پر آگرا۔ طیارے کے پائلٹ گروپ کیپٹن اے گپتا حادثےمیں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ائیرفورس نےحادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سال 2019 میں بھارتی وزیردفاع شریپاد نائیک نےپارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ سال 2016 کےبعد سے اب تک بھارتی ائیرفورس کے27 طیارے تباہ ہوچکےہیں جن میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرشامل ہیں۔

سال 2018 اور 2019 میں بھارتی ائیرفورس کے 7 جنگی طیارے،2 ہیلی کاپٹرز اور 2 تربیتی طیارے تباہ ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube