Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

ویٹی کن: ہم جنس پرستوں کی شادی پرپابندی عائد

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

ویٹی کن کے کیتھولک چرچ نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی عائد کردی ہے۔

ویٹی کن نے پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیتھولک چرچ ہم جنس پرست شادیوں کے لیے برکت کی دعا نہیں کرسکتا۔

ویٹی کن چرچ کے نظریات کا دفاع کرنے والے طاقت ور دفتر ’دی کونگرگیشن فار دی ڈاکٹرائن آف دی فیتھ‘ (سی ڈی ایف) نے ایک سوال، جس میں پوچھا گیا تھا کہ ’کیا چرچ ہم جنس افراد کی شادیوں کے لیے دعا کا اختیار رکھتا ہے؟ جس کے جواب’نفی‘ میں دیا گیا۔

اس جواب پر کارڈینل لوئیس لاداریا کے دستخط تھے، جو 1542 میں قائم کردہ اس دفتر کے سربراہ ہیں۔ سی ڈی ایف نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’برکت کی دعا کے لیے خدا کی مرضی اور یسوع کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستی کے مثبت پہلو ہونگے تاہم پھر بھی ’جائز‘ نہیں ہوسکتے کہ جن کے لیے برکت کی دعا کی جا سکے کیونکہ ان رشتوں میں موجود مثبت پہلو خدا کے احکامات کے مطابق نہیں۔

بیان میں لکھا گیا کہ خدا ایک لمحے کے لیے بھی اس دنیا میں اپنے بندوں کو اپنی رحمت سے محروم نہیں رکھتا لیکن وہ کبھی بھی گناہ میں برکت نہیں ڈال سکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube