Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ملائیشیا: عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: بی بی سی

ملائیشن عدالت نے ملک بسنے والے عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

کوالا لمپور کی ہائیکورٹ نے مسیحیوں کو لفظ اللہ  کے استعمال کرنے پر عائد پابندی کے قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عیسائیوں کو لفظ ’خدا‘ کے ساتھ ساتھ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشا کی عدالت نے یہ فیصلہ ایک عیسائی خاتوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا اس کا مذہبی مواد ضبط کیا گیا ہے جس پر لفظ ’اللہ‘ درج تھا۔

اس سے قبل ملائیشیا میں غیرمسلموں اور خاص کرعیسائیوں کی جانب سے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال کے سبب ماضی میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور پرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں مسلمانوں کی دو تہائی اکثریت ہے اور عیسائیوں کی بھی بہت بڑی تعداد آباد ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube