کیا واٹس ایپ پیغامات 24 گھنٹے میں غائب ہوجائیں گے؟

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فیس بک کی ملکیت سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ہر 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے نئے فیچر کی جانچ کررہا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کرواچکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کردیتا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کرسکتے ہیں۔

واٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کیلئے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کررہا ہے۔

تاہم اب کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کررہا ہے، جس کے تحت ہر 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر لگائے گئے اسٹیٹس خود بخود 24 گھنٹوں میں غائب ہوجاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube